بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی جمیل احمد اور فہیم خان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی جمیل احمد اور فہیم خان نے ملاقات کی ہے۔

دونوں ارکان اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ارکان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔

سابق وزیراعظم اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں آنے والے پی ٹی آئی اراکین کا موقف سامنے آگیا، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے ویڈیو میں اپنی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔

پی ٹی آئی ایم این ایز جمیل احمد اور فہیم خان نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وہ دونوں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تھے، وہ وزیراعظم کے سپاہی ہیں۔

جیو نیوز نے سوال کیا کہ اسٹنگ آپریشن کس کے کہنے پر کیا گیا، اپنے طور پر یا کسی کے کہنے پر کیا گیا؟ اور کتنے پیسے لئے؟

ایم این اے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویڈیو کسی کے کہنے پر نہیں بنائی۔

فہیم خان نے جواب دیا کہ جو پیسے لیتے ہیں وہ پبلک میں نہیں آتے، اس معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلد آ جائے گا۔ وہ الیکشن کمیشن کے سامنے آنے کو تیار ہیں کیونکہ ان کا دامن صاف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.