وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی چین کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رہنما کمیونسٹ پارٹی یانگ جیچی (Yang Jiechi) نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا عمل تیز ہوگا۔
قبل ازیں یانگ جیچی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے عالمی اور علاقائی امور میں کردار کی قدر کرتا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے بین الاقوامی پارٹنر سے تعاون کا عزم کیے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ یانگ جیچی پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں، کورونا وبا کے بعد چین سے کسی بھی اعلیٰ سطح کی حکومتی شخصیت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
Comments are closed.