بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم سرگودھا میں آج گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرینگے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم تعمیراتی پیکج کےتحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج سرگودھا جائیں گے جہاں وہ پرائم منسٹر افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے عمران خان 50 لاکھ گھر کیسے بناسکتے ہیں اب شرمندہ ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا،انشاءاللّٰہ

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.