وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساہیوال کی ترقی کا پیکج لے کر آج ساہیوال پہنچیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوباز نے ساہیوال کی اعلیٰ نسل کی بھینسوں کی افزائش کی جانب توجہ نہ دی۔
انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے لاکھوں خاندان کو صحت کارڈز کی فراہمی منصوبے میں شامل ہے ، اس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب بھی منصوبے میں شامل ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ذرخیز خطے کو جان بوجھ کر نظر انداز کر کے عوام کو زخم دیے گئے جبکہ ماضی کے شوباز ذاتی بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی افزائش میں مصروف رہے۔
Comments are closed.