وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے خطاب کے لیے حکومت نے حکمت عملی طے کر لی۔
وزیر اعظم کی تقریر سے پہلے اپوزیشن سے معاملات طے کیے جائیں گے۔ اپوزیشن سے وزیر اعظم کی تقریر میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی بات کی جائے گی۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کئی اراکین ایوان سے غیر حاضر رہے۔ پیپلزپارٹی کے 56 میں سے 54 اراکین ایوان میں موجود تھے، 2 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث غیر حاضر رہے۔
Comments are closed.