وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ حکومت کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔ سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان کی ذمہ داری ہے کہ اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرائیں جبکہ انہوں نے بطور پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ آج پارٹی کا جو رکن غیر حاضر رہا اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت ایکشن لیا جا سکتا ہے، عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے عدم اعتماد کا فیصلہ کردیا، اپوزیشن کے انکار کے بعد اب اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت ہی نہیں رہی، ملک میں کوئی وزیراعظم نہیں۔
Comments are closed.