وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اداروں کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ڈیل کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔
نوشہرہ میں استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ کچھ عناصر پروپیگنڈا کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تمام فیصلے کارکنوں کی مرضی سے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان پہلے خود اسلام آباد چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
Comments are closed.