بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سرکاری افسر کو سر کہہ کر نہ پکارنے کی ہدایت کردی

وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے سرکاری افسر کو سر کہہ کر  نہ پکارنے کی ہدایت کردی۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے حکم جاری کیا ہے کہ کسی سرکاری افسر، اہلکار یا پبلک سرونٹ کو سر کہہ کر نہیں پکارا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خاتون ہونے کی صورت میں مؤدبانہ الفاظ میم، بہن اور ماں جی وغیرہ کہہ کر پکارا جائے گا۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ دفاتر میں عام شہریوں کو سرکاری ملازمین کی نسبت ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ معمر افراد سرکاری دفاتر سے متعلق اپنے کام کے لیے دفتر نہیں جائیں گے بلکہ معمر افراد کے کام سرکاری اہلکار خود ان کے گھر جا کر انجام دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.