مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا خود نہیں چاہتے کہ مِنی بجٹ پاس ہو، قوم اس وقت 350 ارب روپے کے نئے ٹیکس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بجلی کے ریٹ کم ہونے چاہییں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ (ن) لیگ نے بجلی کی اضافی کیپیسٹی لگائی۔ دوسری طرف حکومت خود چین سے یہ کہہ رہی ہے کہ (ن) لیگ کے فارمولے کے تحت 9 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے جائیں۔
(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا، ملک میں ہو کیا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ (ن) لیگی دور حکومت میں لگائے گئے پاور پلانٹس پر پی ٹی آئی کے سارے اعتراضات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس سارا ریکارڈ ہے، ان پلانٹس کے کک بیکس کا ایک بھی کیس نہیں بن سکا۔
Comments are closed.