skype add friends the most beautiful girl in the philippines site to chat online pinay love simple humble more dating site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت داخلہ کا اضافی پاسپورٹ منسوخی پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کو اضافی پاسپورٹ منسوخی کے لیے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اہم اجلاس ہوا ۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کواضافی پاسپورٹ منسوخ کرانے کےلیے ایمنسٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اضافی پاسپورٹ ایمنسٹی سے متعلق حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کی ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو کابینہ کے لیے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرانے کے لیے 90 روز کی مہلت دی جائے گی، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نا اٹھانے والوں کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق موجودہ قانون میں ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے پر کم سے کم سزا 3 سال قید ہے۔

وزارت داخلہ کی اس اسکیم سے ایک سے زائد ناموں والے پاسپورٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.