جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ای ووٹنگ سے متعلق سمری ارسال

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق سمری ارسال کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی سے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کیلئے 28کروڑ روپے کا بجٹ منظورکرنے کی سفارش کی ہے، کنسلٹنٹ اور انٹرنیٹ ووٹنگ پر عملدرآمد کیلئے خطیر رقم درکار ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب صرف ہراساں کرنے اور زباں بندی کے لیے کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی تھی۔

حکام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ووٹنگ سسٹم میں شفافیت لانے کیلئے جدید انٹرنیٹ ووٹنگ ناگزیر ہوچکی ہے۔

ای سی سی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری پر کل منظوری دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.