بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ

وزارتِ خزانہ کے حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے لیے نئے پلان پر بات چیت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرض میں کمی کے لیے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گردشی قرضے میں 4 سو ارب سے زائد کی کمی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹر کا گردشی قرض کم ہو کر 12 سو ارب رہ جائےگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر آئی ایم ایف سے بات کریں گی اور آئندہ ماہ وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف باقاعدہ اقتصادی جائزہ مذاکرات شروع کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.