جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

چیف جسٹس کی وکالت سے پی ٹی آئی چیئرمین اچھے نہیں بن سکتے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا تحریک انصاف کے چیئرمین کی وکالت کرنا اُنہیں اچھا نہیں بنا سکتا۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی وکالت کرنے سے چیف جسٹس پاکستان کی ساکھ خراب ہوگی۔

دوسری جانب، اس حوالے سے سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان دیا ہے کہ قوم ابھی ’گُڈ ٹو سی یو‘ اور ’وشنگ یو گُڈ لک‘ کا انتظار فرمائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.