بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورکرز ترسیلات کے اعداد و شمار جاری، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بازی لے گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ورکرز ترسیلات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکرز سب پر بازی لے گئے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2022 میں ورکرز ترسیلات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ورکرز ترسیلات 7 ارب 68 کروڑ ڈالر رہیں۔

ایس بی پی کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ستمبر میں 61 کروڑ 66 لاکھ ڈالر بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے47 کروڑ جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 29 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ برطانیہ سے 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر، امریکا سے 26 کروڑ 81 لاکھ ڈالر بھیجے گئے جبکہ یورپی یونین سے 25 کروڑ 96 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.