جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ورلڈ کپ: پاکستان کیلئے صرف ایک ’بڑا اگر‘ باقی

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اب تمام اگر مگر کی صورتِ حال ختم ہو گئی اور اب صرف ایک ہی صورت بچی ہے۔

ورلڈ کپ میں دو ابتدائی میچوں میں جیت کے بعد پے در پے شکست سے پاکستان ٹیم کے لیے اگر مگر کی صورتِ حال شروع ہو گئی تھی جو ایونٹ کے آخری میچز تک بنی ہوئی تھی لیکن اب پاکستان ٹیم کو صرف ایک بڑے اگر کو عبور کرنا ہے۔

پاکستان آج اپنا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، اس میچ میں شکست پاکستان کے لیے ورلڈ کپ میں اختتام ہو گی جب کہ جیت بھی اختتام ہی ہو گی لیکن بڑی جیت پاکستان ٹیم کو اختتام سے دور لے کر سیدھا سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

پاکستان ٹیم نے اگر آج انگلینڈ کو بڑے مارجن سے ہرایا تو ناصرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں شائقین خوش ہوں گے کیونکہ اس صورت میں پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں مدِ مقابل ہوں گے۔

لیکن اس کے لیے پاکستان کو آج ایک بہت بڑے ’اگر‘ کی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف میچ کم از کم 288 رنز سے جیتنا ہوگا یا پھر انگلینڈ کو 50 رنز پر آؤٹ کر کے ہدف 15 گیندوں میں حاصل کرنا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.