نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی کرکٹ اسکواڈ کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مسلسل بائیو سیکیور ببل میں نہیں رکھا جائے گا بلکہ صورتِ حال کو اچھے انداز میں مینیج کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی تازہ دم رہیں۔
ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کو چھٹیاں دی جائیں گی، کرکٹرز کی دماغی صحت اور تازہ دم ہونے کے لیے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی اسکواڈ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے فوری بائیو سیکیور ببل میں نہیں جائے گا، کھلاڑی چھٹیوں سے تازہ دم ہو کر بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام کے فوری بعد کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بائیو سیکیور ببل میں چلے جانا تھا۔
قومی کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر بائیو سیکیور ببل سے ہی متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا اختتام 3 اکتوبر کو ہو گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبر کو ہوں گے۔
Comments are closed.