ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر برازیل کے نیمارجونیئر اسٹیڈیم میں ہی رو پڑے

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں کروشیا سے شکست کے بعد برازیل کے کھلاڑی نیمار جونیئر اسٹیڈیم میں ہی رو پڑے۔

میچ کے نتیجے کے بعد نیمار جونیئر کو ساتھی کھلاڑیوں نے بھی خوب تسلی دی تاہم پھر بھی وہ اپنے جذبات کو قابو نہ رکھ سکے اور کافی دیر تک روتے رہے۔

انٹرنیٹ پر برازیل کی شکست کے بعد نیمار کے رونے کی ویڈیو دیکھ کر مداح بھی فٹبالر سے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کروشیااور برازیل کے درمیان کوراٹر فائنل میچ مقررہ وقت پر 0-0 سے برابر تھا،اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے 1-1 گول کیا جس کے بعد میچ کانتیجہ پینالٹی ککس پر ہوا۔

پینالٹی ککس پر کروشیا نے برازیل کو 2۔4 سےشکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.