انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پونے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کے خلاف پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیشی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 306 رنز بنائے اور آسٹریلوی ٹیم کےلیے 307 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے ہدف 44 اعشاریہ 4 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، مچل مارش نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
مچل مارش نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ پر 175 رنز کی شراکت قائم کی، اُن کے ساتھی بیٹر بھی 63 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے اوپننگ جوڑی ہیڈ 10 اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان دونوں کھلاڑیوں کے سوا بنگلادیشی بولنگ لائن کسی اور بیٹر کو آؤٹ کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔
اس سے قبل بنگلادیش نے توحید ہری دوائے 74، نجم الحسن 45، تنزید حسن 36 اور لٹن داس 36 رنز کی بدولت 306 رنز کا اسکور بنایا۔
آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور سین ایبٹ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے 9 میچز کھیلے اور 7 میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسے 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں وہ فائنل فور کا حصہ بن گئی۔
دوسری طرف بنگلادیش کی ٹیم نے بھی 9 میچز کھیلے، اسے 7 میں شکست جبکہ دو مقابلوں میں کامیابی ملی۔
Comments are closed.