
کرکٹ ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ چنئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ آج کے میچ کے لیے وِل ینگ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ وارم اپ گیمز سے ٹیم کی اچھی تیاری ہوئی ہے، پِچ دیکھنے میں اچھی ہے، دوسری اننگ میں اوس پڑ سکتی ہے۔
اس موقع پر بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹورنامنٹ میں آپ کچھ میچ جیتتے ہیں اور کچھ ہارتے ہیں، اس میچ میں ہم 280 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، مہدی حسن کی جگہ محمود اللّٰہ کو ٹیم میں شامل گیا گیا ہے۔
Comments are closed.