انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورزم ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان نے بڑی جست لگا کر پوزیشن بہتر کرلی۔
ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فہرست میں پاکستان کی پوزیشن 6 درجے بہتر ہوگئی ہے۔
اس فہرست میں ہر ملک کے سفری اور سیاحتی شعبے کے لیے طے کردہ پالیسیز کا جائزہ لے کر درجہ بندی کی جاتی ہے۔
پاکستان ٹورزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کہا کہ عالمی فہرست میں پاکستان 89 سے 83 پوزیشن پر آگیا ہے۔
انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈیکس کے 2021 ایڈیشن میں 117 ممالک شامل ہیں۔
انڈیکس ان عوامل اور پالیسیز کی بنیاد پر ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے جو ہر ملک میں سفر اور سیاحت کی صنعت کو اس طرح ترقی کرنے میں مدد دیتے ہیں جوکہ مستحکم اور پائیدار ہو۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں چھ پوائنٹ کا اضافہ اہم پیشرفت ہے۔
Comments are closed.