بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں دو گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ کا شاندار استقبال

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مسلسل دو راؤنڈ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی ریسلر انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے انعام بٹ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اٹلی اور یونان میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے راؤنڈ میں قومی ریسلر انعام بٹ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھول کی پتیاں نچھاور کیں گئیں۔ ڈھول کی تھاپ پر مداحوں نے بھنگڑے ڈالے۔

میڈیا سے گفتگو میں انعام بٹ نے کہا کہ وہ کھیل کے تمام اداروں کے سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہیں، کوویڈ کی وجہ سے اولمپکس کی تیاری نہ کرسکے، اگلا ہدف ورلڈ بیچ ریسلنگ کا فائنل راؤنڈ جیتنا ہے۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے ریسلر زمان انور کہتے ہیں کہ عوام نے بہت حوصلہ افزائی کی، مستقبل میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.