glasgow hookups galaxy s10 stereo hookup connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup ford escort zx2 sr ecu hookup being honest about wanting hookup reddit pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز: انعام بٹ نے برانز میڈل جیت لیا

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ فائنل میں تو نہ پہنچ سکے لیکن برانز میڈل جیت لیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ترکی کے پہلوان سیفی اوزکایا کو 0-2 سے شکست دے دی۔ 

ترکی کے شہر اورٹاکا میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں انعام بٹ دو میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ ترکی کے پہلوان عبداللّٰہ سے ہوا۔

اس مقابلے میں انہوں نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا لیکن جیت کے تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے۔

سیمی فائنل میں انہیں آذربائیجان کے ابراہیم یوسوبو نے 2-3 سے ہرادیا۔

تاہم اب برونز میڈل میچ میں اُن کا مقابلہ ترکی کے سیفی اوزکایا سے تھا جس میں اُنہوں نے 0-2 سے فتح حاصل کی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.