ورلڈ بینک نے بلوچستان کے لیے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا فنڈ منظور کرلیا۔
ورلڈ بینک کا منظور کیا گیا فنڈ بلوچستان میں روزگار بڑھانے اور دیگر ضروری خدمات کی فراہمی کے لیے استعمال ہوگا۔
ورلڈ بینک کا فنڈ بلوچستان میں 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور آئندہ کے خطرات سے تحفظ کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔
عالمی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 35 ہزار 100 افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے گرانٹ دی جائے گی جس سے بلوچستان میں مجموعی طور پر 27 لاکھ متاثرہ آبادی کو فائدہ ہوگا۔
Comments are closed.