ورلڈکپ کا سیمی فائنل کونسی چار ٹیمیں کھیلیں گی؟ صورتحال اب تک واضح نہیں ہے، ناقابلِ شکست بھارت کا بھی ابھی تک فائنل فور کا ٹکٹ پکا نہ ہوسکا۔
میزبان بھارت اب تک اپنے پانچوں میچز جیت چکا ہے لیکن فائنل فور میں جگہ پکی نہیں ہوئی جبکہ اسی طرح انگلینڈ بھی 4 میچز ہار کر بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔
پاکستان نے 5 میں سے 2 میچز جیتے ہیں اور اس کے لاسٹ فور میں جگہ بنانے کے لیے آسان سا فارمولا یہ ہے کہ وہ اپنے چاروں میچز جیت لے اور اگر 3 میچز جیتتا ہے تو رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔
پاکستان 2 میچز جیت کر بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن یہ ایک معجزہ ہوگا۔
میگا ایونٹ میں شریک تمام 10 ٹیموں نے 5، 5 میچز کھیل لیے ہیں، لیکن اب تک کسی کی سیمی فائنل میں جگہ پکی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوئی ہے، اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے۔
سری لنکا نے انگلینڈ کو ہرا کر پانچویں پوزیشن پر جگہ بنالی ہے اور انگلینڈ کو نویں نمبر پر دھکیل دیا۔
اگر میگا ایونٹ میں بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تو چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان، آسٹریلیا، سری لنکا اور انگلینڈ میں رسہ کشی ہوگی۔
ابھی بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے8، 8 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
سری لنکا، پاکستان اور افغانستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں جو بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.