جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ورلڈکپ فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے شخص کی گراؤنڈ میں انٹری

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈکپ کے فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے ایک شخص نے گراؤنڈ میں انٹری دی اور ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کا فائنل میچ بھارت کے شہر احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کو ایک موقع پر کچھ دیر کےلیے روکنا پڑا جب غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کےلیے فلسطینی جھنڈے والی شرٹ پہنے ایک نوجوان کی گراؤنڈ میں انٹری ہوئی۔

یہ نوجوان نہ صرف گراؤنڈ میں داخل ہوا بلکہ اس نے گراؤنڈ میں پچ پر موجود بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے پاس جا کر اُنہیں گلے بھی لگایا۔

اس کے بعد گراؤنڈ انتظامیہ نے فوری طور پر اس شخص کو گراؤنڈ سے باہر نکالا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 12 ہزار 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.