جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

واٹس ایپ کا ویب صارفین کیلئے سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

 واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ اور ویب کلائنٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی اپڈیٹ متعارف کروادی ہے۔

واٹس ایپ کا اپنی نئی سیکیورٹی اپڈیٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا ویب کلائنٹ سے مربوط کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اپڈیٹ کے تحت واٹس ایپ اپنے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کا موجودہ نظام اکاؤنٹس کی شناخت اور ان سے منسلک کرنے کے لیے صرف ایک QR کوڈ پر انحصار کرتا ہے۔

واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ میں صارفین کو بائیو میٹرک سیٹنگ کے تحت ایپ کو ڈیسک ٹاپ و ویب کلائنٹ سے لنک کرنے کے لیے کہا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.