دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس اپ پر واٹس اپ کا اپنا ہی اسٹیٹس دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔
واٹس ایپ صارفین کواپنی نئی پالیسیوں کے متعلق اسٹیٹس لگا کر بھی آگاہ کرے گا۔ واٹس ایپ بھی اسٹیٹس دے گا اور صارفین سے اپنی پالیسی شیئر کرے گا۔
کمپنی نے پہلے اسٹیٹس اسٹوری میں صارفین کو ان کی پرائیوسی کا یقین دلایا ہے۔ واٹس ایپ کو پچھلے کئی دنوں سے نئی پالیسی کے تحت تنقید کا سامنا ہے۔
گزشتہ دنوں واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر وائس اور ویڈیو کال کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے۔ یہ فیچر بیٹا ورژن میں صارفین کو دستیاب ہے۔
فیچر میں جب واٹس ایپ ویب پر کال کی جائے گی تو ایک پوپ اپ ونڈو نظر آئے گی جس پر کالر کا نام، پروفائل کی تصویر اور کال، ویڈیو/آڈیو اور میوٹ بٹنز ہوں گے۔
Comments are closed.