واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے مزید آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WaBetaInfo) کی ایک رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جوکہ صارفین کو تاریخ کی مدد سے مخصوص چیٹس تک رسائی اور ان میسیجز کو پڑھنے کی اجازت دے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر جلد ہی اور ممکنہ طور پر صرف ایک ماہ کے دوران ایپ پر اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو 2 سال پہلے بھی لانچ کیا گیا تھا لیکن صرف کچھ ہی وقت کے تجربے کے بعد واٹس ایپ نے اس فیچر کو متعارف کروانے کا ارادہ مسترد کردیا تھا۔
واٹس ایپ کے نئےفیچر کی وضاحت
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر فی الحال تیار ہورہا ہے، اس فیچر کے جاری ہونے کے بعد، صارفین کو مخصوص چیٹ کے سرچ سیکشن میں ایک نیا ’کیلنڈر آئیکن‘ نظر آئے گا۔
واٹس ایپ کا یہ فیچر ان صارفین کے لیے کارآمد ہو گا جو کسی چیٹ سے کوئی خاص میسیج پڑھنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.