بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا پاکستان کے ساتھ نا انصافی کا ازالہ کرے، وزیراعظم

the injustice

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نا انصافی کا دنیا کو ازالہ کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے دورہ پاکستان کے موقع پرہمارے جذبات کی ترجمانی کی ہے، 3،2 ہفتے میں پانی اتر جائے گا اور لوگ اپنے گھر منتقل ہوجائیں گے، وفاقی وزرا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں، عوام اس موقع کو یاد رکھیں گے کون آیا اور کون نہیں، کابینہ ارکان ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث بد ترین تباہی کا سامنا ہے، اس وقت صرف یکجہتی کی باتیں کافی نہیں، عملی کام کی ضرورت ہے، جانتا ہوں کون فیلڈ میں کام کر رہا ہے اور کون نہیں؟ عوام اس موقع کو یاد رکھیں گے کون آیا اور کون غائب رہا،

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انتونیو گوتریس کروڑوں پاکستانیوں کے ترجمان بنے، یو این سیکرٹری جنرل نے کہا گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان کو تباہی کا سامنا ہے،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے علم میں ہے کون کون فیلڈ میں کام کر رہا ہے اور کون نہیں، اس وقت یکجہتی کی باتیں کافی نہیں، عملی کام کی ضرورت ہے، پاکستان کے ساتھ نا انصافی کا دنیا کو ازالہ کرنا چاہیے۔

You might also like

Comments are closed.