بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

واٹر بورڈ، KDA بلدیہ کے پاس ہونے چاہئیں: وسیم اختر

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ اور کے ڈی اے بلدیہ کے پاس ہونا چاہئیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں نا امیدی ہرگز نہیں ہے، دو حکومتوں کو ہم نے شکست دی ہے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے تمام شعبوں کو فعال کر رہی ہے۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت اب تک 4، 5 ہزار اسکول بند کر چکی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی کسی شعبے میں دلچسپی نظر نہیں آتی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی بل میں ترمیم سے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی ترمیمی بل پر کورٹ جا رہے ہیں، احتجاج بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.