بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں ڈینگی بخار سے مزید 4 افراد کا انتقال

پنجاب میں ڈینگی بخار سے مزید چار افراد انتقال کرگئے جن میں سے 3 جاں بحق افراد کا تعلق لاہور اور ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جاری رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے ڈینگی کے 113 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور سے ڈینگی کے 88، گوجرانولہ سے 9، راولپنڈی سے 5، ملتان سے 3، فیصل آباد، بہاولنگر، گجرات اور شیخوپورہ سے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے۔

صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 936 مریض ہیں جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں 692 مریض داخل ہیں ۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.