
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کی جانب سے بیٹے کے لیے حوصلہ افزاء پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بیٹے کی نئی کِٹ میں چنگھاڑتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر کے کیپشن میں اعظم صدیقی نے ایک حوصلہ افزاء شعر لکھا ہے۔
’مدعی لاکھ بُرا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے، یوں تکبر نہ کرو ہم بھی ہیں بندے اُس کے، سجدے بُت کرتے ہیں حامی جو خدا ہوتا ہے‘
بابر اعظم کے والد کی اس پوسٹ پر کرکٹ شائقین کی جانب سے بابر اعظم سے دوبارہ سے بہتر کھیل پیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بابر اعظم کو دوبارہ سے پرانی فارم میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے کراچی میں ہورہا ہے۔
پاک انگلینڈ سیریز کے سلسلے میں آج پہلا میچ 7:30 پر کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.