بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ کو خیرباد کہنے، ان کے پالتو جانور بھی جنازے میں شریک ہوئے

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں گزشتہ روز ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں جس میں جہاں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا وہیں ان کے پالتو جانور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کو اپنے پالتو جانوروں سے بہت پیار تھا وہ جب بھی کسی ملک کے دورے پر جاتیں تو اپنے کورگی نسل کے پالتو کتوں کو اپنے ساتھ لے جانا نہ بھولتیں۔

گزشتہ روز ان کے جنازے میں دنیا بھر کے سربراہان، شاہی خاندان کے افراد اور برطانوی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ان کے پالتو جانوروں جن میں کورگی اور ڈورگی نسل کے کُل چار کتے اور پونی نسل کے گھوڑے (وہ گھوڑے جن کا قد چھوٹا ہوتا ہے) شامل ہیں، نے بھی ملکہ کے جنازے میں شرکت کر کے اپنی ملکہ کو دکھی دل سے آخری بار رخصت کیا۔

کورگی، ڈورگی اور پونی نے ونڈسر کیسل کے باہر سے جنازے کے جلوس کا مشاہدہ کیا اور ملکہ کو آخری بار الودع کہا تو ان کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

واضح رہے کہ کورگی نسل کے کتے ان کے بیٹے یعنی شہزادہ اینڈریو اور ان کی اہلیہ نے ملکہ کو تحفے میں دیئے تھے۔

ملکہ کی وفات کے بعد ان کا خیال شہزادہ اینڈریو اور ان کی اہلیہ ہی رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.