پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

والد کا قتل خاندانی دشمنی میں کیا گیا ہے، دانش آفریدی ایڈووکیٹ

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی کے بیٹے دانش آفریدی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ والد کا قتل خاندانی دشمنی میں کیا گیا۔

دانش آفریدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کو پکڑ لیا گیا ہے، واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ والد صبح کیسز کی پیروی کے لیے پشاور ہائیکورٹ گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، توقع ہے کہ عدالت انصاف کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.