پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

شہباز شریف کا ممکنہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پی ٹی آئی کی حکمت عملی

وزیراعظم شہباز شریف کے ممکنہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکمت عملی سامنے آگئی۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے عمل میں حصہ لینے سے آئینی طور پر روکا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بھیجا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اکثریتی فیصلے کی خلاف ورزی پر منحرف ارکان کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.