بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

والد ایلون مسک سے ناخوش کیوں؟

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے والد اپنے بیٹے سے کچھ زیادہ خوش نہیں ہیں۔

ایلون مسک جنہیں ایک بااثر شخصیت تصّور کیا جاتا ہے، اکثر ہی کسی نا کسی کامیابی کی وجہ سے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے اپنے اس بیٹے کو  موٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اپنے بیٹے پر فخر نہیں ہے۔

ایرول مسک نے آسٹریلیا میں پیر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گیم بدلنے والی ٹیکنالوجی بنانے اور ایلون مسک کے ارب پتی بننے پر بالکل فخر نہیں ہے۔

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں، ایلون ایک ایسےخاندان سے ہےجو ایک طویل عرصے سے ہی بہت کچھ کر رہا ہے، ایسا نہیں ہے کہ اچانک سے ایلون نے یہ سب کچھ کرنا شروع کردیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کا پسندیدہ بچہ ایلون مسک نہیں بلکہ ان کے بھائی کیمبل ہیں۔

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک دنیا کی آبادی بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

ایرول مسک نے بتایا کہ میں کیمبل کو اپنا فخر اور خوشی کہتا ہوں۔

اُنہوں نے ایلون مسک کی یونان میں لی گئی تصاویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایلون بہت مضبوط ہے لیکن وہ جو کھانا کھاتا ہے بالکل صحت بخش نہیں ہے‘۔

اُنہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے کو اپنا وزن کم کرنے کی تاکید بھی کی۔

ایرول مسک نے انکشاف کیا کہ میرے پاس بہت ساری کاریں موجود ہیں، لیکن میری کار کلیکشن میں ایک بھی ٹیسلا کی گاڑی نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.