بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس: انڈیکس ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے سے قبل منفی بعد میں مثبت ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے سے پہلے منفی رہا جبکہ فیصلہ آنے کے بعد مثبت ہوگیا۔ 

پی ایس ایکس میں آج کاروبار کے آغاز پر شیئرز فروخت کرنے کا رجحان رہا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے سے قبل ایک موقع پر بینچ مارک 100 انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس منفی رہا۔

تاہم ای سی پی کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے آنے کے بعد انڈیکس 300 سو سے زائد پوائنٹس مثبت ہوا۔

کاروبار کا اختتام پر 115 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 40 ہزار 191 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 21 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے 6 ارب 32 کروڑ روپے میں ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 796 ارب روپے رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.