بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

واشنگٹن: گول میز کانفرنس، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان میں سیلاب کے اثرات اور امدادی کارروائیوں پر واشنگٹن میں گول میز کانفرنس منعقد کی گئی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جس کے دوران پاکستان کی مدد کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی، سیلاب کی آفت کے ابتدائی نتائج گول میز کانفرنس میں پیش کیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار ہمدردی کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بحالی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مناسب مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات میں پروگرام پر عملدرآمد پر  بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے ترقی وکی فورڈ، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے سی ای او سلطان عبدالرحمان المرشد سے بھی ملاقات کی۔

سلطان عبدالرحمان نے کہا کہ سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.