بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین آفریدی، فخر زمان نے آسٹریلیا میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا

پاکستان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا میں موجود قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

دونوں کھلاڑی انگلینڈ سے آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان ٹیم کو جوائن کیا۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان انجری کی ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود تھے۔

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کو دونوں وارم اپ میچز میں بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ ٹو بولنگ کوچ عمر رشید نے بھی برسبین میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے بھی برسبین میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

ڈاکٹر نجیب کی عدم موجودگی میں فرائض انجام دینے کے لیے ڈاکٹر شمائل نے بھی پاکستان ٹیم جوائن کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.