مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں تشدد میں کمی اور تنازع کے سیاسی حل پر گفتگو ہوئی جبکہ جنیوا اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا دوطرفہ تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.