جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ODI سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ڈیوڈ وارنر نے پریس کانفرنس میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلے سے خوش ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

وارنر کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

 واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان خلاف سڈنی میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.