ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے وارم اپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی میٹنگ طلب کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی غلطیاں میٹنگ میں زیرِ غور لائی جائیں گی، کھلاڑیوں کی میٹنگ سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوگی۔
ذرائع کابتانا ہے کہ مینجمنٹ کی پوری قومی ٹیم کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔
Comments are closed.