
وادیٔ نیلم میں برفانی تودے تلے دب جانے والے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو کی تلاش کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سرگن کے گاؤں نیلم میں گزشتہ رات مکان پر برفانی تودہ گر گیا تھا، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد دب گئے تھے۔
واقعے کے بعد ماں اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر دو بچوں کی تلاش کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث ریکسیو کی ٹیمیں جائے حادثہ نہیں پہنچیں، اس لیے مقامی افراد ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.