شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر رانا شمیم کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دورانِ سماعت استفسار کیا کہ پاکستان کے قوانین کا اطلاق گلگت بلتستان پر ہوتا ہے؟
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک افسر کوئی دوسرا عہدہ نہیں لے سکتا۔
درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے 6 ماہ بعد ہی رانا شمیم کو وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا، رانا شمیم نے خود ہی اپنی تنخواہ 39 لاکھ روپے مقرر کی۔
درخواست گزار نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ رانا شمیم کو وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا کر نیب کو تحقیقات کا حکم دیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.