جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

ن لیگ کی عمران خان کے 6 سال پرانے ٹوئٹ پر ٹرولنگ

پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے عمران خان کے 6 سال پرانے ٹوئٹ پر ٹرولنگ کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہمیشہ ایک ٹوئٹ ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی جانب سے 2017 میں کیا جانے والا ٹوئٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔

عمران خان نے اس ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ بلٹ پروف گاڑی میں سے خطاب کر کے عوام کا اعتماد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی لکھا تھا کہ اگر آپ کو موت کا خوف ہے تو عوامی ریلیاں نہیں نکالنی چاہئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اتوار کو دن 2 بجے مینار پاکستان پر جلسہ کروں گا، ہمیں مل کر جدوجہد کرنی ہے، ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز بلٹ پروف گاڑی بیٹھ کر انتخابی ریلی سے خطاب کیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا، ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئی تو سب پتہ لگ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ گھڑی معاملے میں مجھ پر بے حد تنقید کی گئی، کیس بنایا گيا، ہر طرح سے میری کردار کشی کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.