وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کہتی ہے میاں صاحب کو کسی نے چلتے چلتے 5 کروڑ پکڑ وادیے، نواز شریف نے پاکستان کو لمیٹڈ کمپنی کے طور پر چلانے کی کوشش کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے اکاؤنٹس چھپائے، ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں 9 اکاؤنٹس چھپائے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پیپپلز پارٹی نے 2015 میں الیکشن کمیشن سے 15 اکاؤنٹس چھپائے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور بلوچستان سے بھی ن لیگ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات آنی ہیں، بے نظیر بھٹو نے بھی ن لیگ پر اسامہ بن لادن سے فنڈ لینے کا الزام لگایا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ اکبر ایس بابر ن لیگ کے ایزی لوڈ پر ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے خفیہ فنڈز کا بتائیں۔
Comments are closed.