مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کرلیا ہے، ایسا کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف انتقام نہیں چاہتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ماضی کی گھناؤنی سازشوں پر مٹی ڈال کر انہیں دفن کردیا جائے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔
ملاقات میں رانا ثناء اللّٰہ اور ایاز صادق بھی شریک تھے، جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری ملاقات میں موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا، سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ طے ہوگا۔
Comments are closed.