اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دوران فائرنگ کا الزام پی ٹی آئی امیدوار کے گارڈ ز پر لگادیا۔
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ شکست کے ڈر سے پی ٹی آئی ووٹرز کی جان سے کھیل رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف ناکامی کے ڈر سے گڑ بڑ کرارہی ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا، جسے منظور نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پولنگ کیمپ اجڑے پڑے ہیں، حکومتی امیدوار ٹرن آؤٹ کم کرنے کی کوشش کررہےہیں، حکومتی غنڈوں نے ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف پرچہ کٹوانے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.