مسلم لیگ ن نے این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور طارق فضل چودھری الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن نے این اے 75 پولنگ کا وقت بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دے دی۔
واضح رہے کہ ڈسکہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران گوندلہ پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
ریسیکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی 1شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ضمنی انتخاب کے دوران ڈسکہ کلاں گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
Comments are closed.