اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سانحہ مری نے حکومتی بے انتظامی اور سفاک ذہنیت کا پول کھول دیا ہے۔
اجلاس میں منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی نام نہاد خود مختاری کے حکومتی اقدامات کو مسترد کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی نام نہاد خود مختاری کے حکومتی اقدام کو متحدہ اپوزیشن سے مل کر روکا جائے گا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ عوام اور پاکستان کے مفادات کے دشمن حکومتی اقدامات کو روکا جائے گا، اسٹیٹ بینک کا بل قومی معاشی خودمختاری آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کا بل ہے۔
ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق 8 والیمز کو سامنے لائیں۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ اور اس سے متعلق تمام تفصیل سامنے لائی جائے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کہا گیا کہ یوریا کھاد کی درآمد قومی خزانے کے ساتھ ایل این جی قسم کی ایک اور واردات ہے۔
Comments are closed.